Date: Wed 15 Jan 2025 /

15-Jan-2025 16-Rajab-1446

قسم خدا کی شہا کامیاب ہو جاؤں۔ از: جانشین حضور مفتی اعظم حضرت علامہ مفتی محمد اختر رضا خاں قادری، ازہری، بریلوی رضی اللہ عنہ ( سفینۂ بخشش)

قسم خدا کی شہا کامیاب ہو جاؤں
از: جانشین حضور مفتی اعظم حضرت علامہ مفتی محمد اختر رضا خاں قادری، ازہری، بریلوی رضی اللہ عنہ ( سفینۂ بخشش)

تمہارے در پہ جو میں باریاب ہو جاؤں
قسم خدا کی شہا کامیاب ہو جاؤں

جو پاؤں بوسۂ پائے حضور کیا کہنا
میں ذرّہ شمس و قمر کا جواب ہو جاؤں

مری حقیقت فانی بھی کچھ حقیقت ہے
مروں تو آج خیال اور خواب ہو جاؤں

جہاں کے قوس قزح سے فریب کھائے کیوں
میں اپنے قلب و نظر کا حجاب ہو جاؤں

جہاں کی بگڑی اسی آستاں پہ بنتی ہے
میں کیوں نہ وقت در آنجانب ہو جاؤں

تمہارا نام لیا ہے تلاطم غم میں
میں اب تو پار رسالت مآب ہو جاؤں

یہ میری دوری بدل جائے قرب سے اخترؔ
اگر وہ چاہیں تو میں باریاب ہو جاؤں

Scroll to Top

Moon Sighting

.